• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوران علاج نیا انداز تجویز کرنے پر سونالی، پریانکا کی شکرگزار

شائع September 6, 2018
سونالی باندرے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سونالی باندرے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کینسر کے مرض کا شکار ہونے والی بولی وڈ کی 43 سالہ اداکارہ سونالی باندرے نے مداحوں کے ساتھ اپنا نیا انداز شیئر کیا۔

وہ ان دنوں علاج کی غرض سے امریکا میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی علاج کے دوران کی تمام تصاویر کو ایک ساتھ دکھایا۔

یاد رہے کہ کینسر کے علاج کے دوران لوگوں کو اپنے بال منڈوانے پڑتے ہیں، جب کہ بعض اوقات اس مرض کی وجہ سے انسان کے جسم کے بال خود ہی جھڑ جاتے ہیں اور سونالے کو بھی ایسا کرنا پڑتا تھا

تاہم اب انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے اپنا نیا انداز مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کا شکار

سونالی نے بتایا تھا کہ انہوں نے دوران علاج وگ (نقلی بل) لگائی ہے، جس کے لیے انہوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سونالی نے کہا کہ پریانکا نے ان کی ملاقات bokheehair سے کروائی، جنہوں نے سونالی کا یہ نیا لک تیار کیا۔

43 سالہ سونالی نے یہ بھی کہا کہ ’ضروری ہے ہم وہ کریں جس سے ہمیں خوشی ملتی ہو، اچھا لگنا کوئی جرم نہیں، پھر چاہے اس کے لیے وگ لگانے کا سہارا لینا پڑے‘۔

یاد رہے کہ سونالی باندرے اپنے کینسر کی خبر دنیا کے سامنے لانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، وہ اپنے دورانے علاج اور نئے انداز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

وہ نیویارک میں اپنے شوہر فلم ڈائریکٹر گولڈی بہل کے ساتھ علاج کر وارہی ہیں، جن سے انہوں نے 2002 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024