• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گوگل کروم 10 سال بعد پہلی بار بدل گیا

شائع September 5, 2018
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے 10 سال میں پہلی بار اپنے ویب براﺅزر کروم کو مکمل ری ڈیزائن کردیا ہے اور اب یہ راﺅنڈ کارنرز اور چند نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کروم کے نئے ورژن میں ٹیب سب سے اوپر ہوں گے، مگر ٹیبز اور یو آر ایل ٹائپ کرنے والا باکس دیکھنے میں پہلے سے مختلف ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے کروم کو اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے لیے بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : گوگل کروم 10 سال کا ہوگیا

کمپنی کے مطابق ڈیزائن کو سادہ کیا گیا ہے تاکہ ویب آئیکون آسانی سے نظر آسکیں جبکہ مینیو، پروموٹ اور ایڈریسز کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فونز کے لیے کروم کے تمام ورژن میں اب راﺅنڈ شیپ، نئے آئیکون اور نئے کلر پیلیٹ نظر آئیں گے۔

کروم میں ہونے والی نئی تبدیلیاں

اب ایکٹو ٹیب ورٹیکل ایج اور خم کھائے کونوں پر مشتمل ہوگا جبکہ دیگر ٹیبز میں صرف ٹیکسٹ ایڈریس لیبل ہوگا تاکہ بہت زیادہ ٹیبز کھولنے پر معلوم ہو کہ کس ٹیب میں کونسی ویب سائٹ اوپن ہے۔

اومنی باکس اب اوول شیپ میں ہے اور مختلف انداز سے کام کرے گا۔ جب آپ سرچ میں کچھ ٹائپ کریں گے تو ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں جوابات نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور مطلوبہ معلومات ملنے پر ویب سائٹ کو لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

کروم میں اب پہلے سے زیادہ بہتر پاس ورڈ منیجر بلٹ ان دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیبز تھمب نیل کی شکل میں شو ہوں گے۔

ڈیسک ٹاپ پر گئیر آئیکون کو کاسٹیوم بیک گراﺅنڈ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ستمبر کے آخر میں کروم میں چھپی ڈائنا سور گیم جو کہ کسی ویب سائٹ نہ کھلنے پر سامنے آتی ہے، اب براہ راست chrome://dino ٹائپ کرکے کھیلی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ گوگل کروم اس وقت سب سے مقبول ویب براﺅزر ہے جسے براﺅزر مارکیٹ میں 60 فیصد صارفین استعمال کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024