• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

کھٹملوں کے کاٹنے سے 8 ڈومیسٹک کرکٹرز ہسپتال منتقل

شائع September 5, 2018

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص سہولیات کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا، اور کھٹملوں کے کاٹنے سے متاثرہ 8 ڈومیسٹک کرکٹرز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کے صف اول کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 'قائد اعظم ٹرافی' کے دوران قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت سمیت حبیب بینک لمیٹیڈ کے متعدد کھلاڑی کھٹملوں کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کھٹملوں کے کاٹنے کی تصویر پوسٹ کی جبکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات کی تصویر کشی بھی کی۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص سہولیات کا پول کھول دیا

اوپننگ بلے باز نے بتایا کہ کھٹملوں کے کاٹنے سے ان سمیت 8 کرکٹر متاثر ہوئے اور ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ کی ابتر حالت کی وجہ سے وہ خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کرکٹر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے لیے ابتر سہولیات اور ناقص صورتحال کے معاملے کو اٹھایا ہو۔

چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے بھی ایک ویڈیو کے ذریعے فرسٹ کلاس میچز میں انتظامات اور گراؤنڈز کی بدترین صورتحال کا پول کھول دیا تھا۔

قائداعظم ٹرافی کے سلسلے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ کھیلتے ہوئے مصباح الحق نے اسی گراؤنڈ کی خستہ حالی، واش روم اور گندے ڈریسنگ روم کی وڈیو بنائی تھی۔

سابق کپتان نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی چیزوں کو لازمی طور پر ٹھیک کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024