• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

’ملک کیلئے عزت کے ساتھ کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں‘

شائع September 5, 2018

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے لیے عزت سے کھیلنا چاہتے ہیں اور عزت کے ساتھ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی سلیکشن کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ محمد حفیظ ایشیا کپ میں پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر سکتے ہیں۔

5 ستمبر کو صبح میں آل راؤنڈر نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ وہ سہ پہر میں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ سے حفیظ اور عماد ڈراپ

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے علم میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے آل راؤنڈر سے رابطہ کیا اور انہیں منا لیا۔

پی سی بی کے رابطہ کرنے کا اثر یہ ہوا کہ محمد حفیظ نے اپنی پریس کانفرنس کو ملتوی کردیا تاہم انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ناراضی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر سے کوئی جھگڑا نہیں اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 14ویں ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024