• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کشمیر: سوتیلی ماں نے 9 سالہ بچی کا ریپ کے بعد قتل کروا دیا

شائع September 5, 2018

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سوتیلی ماں نے بدلہ لینے کے لیے 9 سالہ سوتیلی بیٹی کا ریپ کے بعد قتل کروا دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریپ اور قتل کی یہ لرزہ خیز واردات کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں پیش آئی، جہاں سوتیلی ماں کے کہنے پر بچی کے سوتیلے بھائی اور اس کے دوستوں نے بچی کے ساتھ ریپ کیا۔

اس ناقابل یقین جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 9 سالہ بچی کو اس کے سوتیلے بھائی اور ان کے دوستوں نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ اس کی سوتیلی ماں نے گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گینگ ریپ کے بعد خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

پولیس کے مطابق ریپ اور قتل کے بعد ضلع اڑی میں اپنے گھر کے قریب دفن کرنے سے قبل بچی کے جسم کو بیٹری ایسڈ سے جلایا گیا۔

خیال رہے کہ پولیس نے اڑی کے قریب جنگل سے ایک لڑکی کی سوختہ لاش برآمد کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے قتل اور ریپ کے واقعے میں ملوث سوتیلی ماں، 14 سالہ سوتیلے بھائی اور 3 دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ضلع بارہ مولہ کے سینئر پولیس افسر میر امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کیونکہ یہ ایک واضح کیس ہے۔

دوسری جانب اس قتل کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی ٹیم نے کیس کے محرکات میں حسد اور انتقام کی ایک ہولناک کہانی کا ذکر کیا ہے۔

میر امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’ یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوتیلی ماں اپنے شوہر کی دوسری اہلیہ اور بچوں کے خلاف کینہ رکھتی تھی‘۔

دوران تفتیش بچی کی سوتیلی ماں نے کہا کہ ’ان کا شوہر دوسری اہلیہ کے ساتھ رہتا تھا اور 9 سالہ بچی تمام بچوں میں ان کے سب سے قریب تھی‘۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ’ سوتیلی ماں بچی کو مارنے کی سازش کر رہی تھی اور وہ اسے قریبی جنگل میں لے کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

انہوں نے مزید بتایا کہ سوتیلی ماں پر بچی کا گلا گھوٹنے جبکہ اس کے بیٹے پر بچی کے سر پر کلہاڑی مارنے، دوست پر بیٹری ایسڈ لاکر بچی کے جسم پر ڈالنے اور ایک اور دوست پر چھری سے بچی کی آنکھیں نکالنے کا الزام ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ سوتیلے بھائی کے دوست نے بچی کی لاش کو گڑھے میں دفن کیا اور اس پر شاخیں اور مٹی ڈالی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کی لاش سمیت کلہاڑی اور چھری بھی بازیاب کرالی۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ آئے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں بچیوں اور لڑکیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جبکہ نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024