• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق

شائع September 4, 2018

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹ کاٹیرا میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر کوٹ کاٹیرا میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری عبدالروف جاں بحق ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق شخص مویشی چرا رہے تھے کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 فروری کو بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر میں اسکول کی وین پر شیلنگ سے وین کے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں اسکول وین پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر حجیرا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وین اسکول کے 4 بچوں کو مندھول سے دھرمسل، ان کے گھر لے کر جارہی تھی کہ بھارتی فوج نے اسے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بھارتی فوجیوں نے وین کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا'۔

جاں بحق ڈرائیور کی شناخت 28 سالہ محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔

سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 'وین میں موجود اسکول کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ معجزاتی طور پر بچ گئے'۔

خیال رہے کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024