• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

نوجوان حجام کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

شائع September 4, 2018

راولپنڈی کے نواحی علاقے گرجا روڈ سادات کالونی میں نوجوان حجام کو اسلحہ کی نوک پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 8 ملزمان میں سے 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا تاکہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کیے جا سکیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: ملزمان کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد

خیال رہے کہ صدر بیرونی پولیس کے مطابق لکھن موڑ گرجا روڈ کے رہائشی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ 18 اگست کی رات کو عاصم اور توصیف نامی افراد ان کی دوکان پر آئے اور ایک بیمار شخص کی شیو کرانے کا کہہ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص جب سادات کالونی پہنچا تو دونوں نے اسلحہ نکال کر دھمکایا اور ویرانے کی جانب لے گئے جہاں سردار حسن، قاسم شاہ اور دیگر افراد بھی اسلحہ لیے موجود تھے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ پانچوں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے برہنہ کیا اور ویڈیو بنا کر دھمکی دی کہ دوکان خالی کرو اور یہ علاقہ چھوڑ جاؤ اگر بات کسی کو بتائی تو بیوی بچوں کو گولیاں مار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈر اور خوف کی وجہ سے وہ اگلے ہی روز ہری پور چلے گئے تھے تاہم ملزمان نے برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بااثر شخص کا دکانداروں کو برہنہ کرکے تشدد

متاثرہ شخص نے ڈان نیوز کو بتایا کہ 6 ماہ قبل ملزمان سے لڑائی ہوئی تھی اور اس ہی وقت قاسم نے انہیں دھمکی بھی دی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر سید علی رضا نے ڈان نیوز کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقدمے میں نامزد 4 ملزمان عاصم، توصیف، سردار حسین اور قاسم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 355 ،500 ،501 اور 506 (ٹو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024