• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کنڈیل جینر کے جی جی اور بیلا حدید کے بھائی سے تعلقات

شائع September 4, 2018
دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی—فوٹو: ہارپر بازار
دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی—فوٹو: ہارپر بازار

فلم اور فیشن انڈسٹری میں تعلقات استوار کرنا اور توڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایک ماہ قبل تک امریکا کی معروف ماڈل کنڈیل جینر کا نام باسکٹ بال کے کھلاڑی 22 سالہ سائمن کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ماڈل نے باسکٹ بال کے کھلاڑی سے تعلقات ختم کرکے اپنی بہترین سہیلیوں اور معروف ماڈلز جی جی اور بیلا حدید کے بھائی ماڈل انور حدید سے تعلقات جوڑ لیے ہیں۔

پیپلز میگزین نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ ان دنوں 22 سالہ کنڈیل جینر کو 19 سالہ فلسطینی نژاد امریکی ماڈل انور حدید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

اگرچہ اس سے قبل بھی دونوں کو متعدد بار دیکھا گیا تھا، تاہم رواں برس کے وسط میں کنڈیل جینر نے انور سے تعلقات ختم کرکے باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی سائمن سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سائمن اور کنڈیل کے تعلقات زیادہ دیر تک نہیں چلے سکے۔

اب کنڈیل جینر کو انور حدید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، علاوہ ازیں دونوں نے جی جی اور بیلا حدید کے ساتھ بھی کچھ تقریبات میں شرکت کی۔

اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا، تاہم رپورٹس ہیں کہ انور حدید کے اس قدم پر اس کی بہنیں بھی مطمئن ہیں۔

جی جی اور بیلا حدید کو ماڈل کنڈیل جینر کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے اور تینوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

کنڈیل جینر معروف ماڈل اور دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی کایلی جینر کی بڑی بہن ہیں۔

کنڈیل جینر اور کایل جینر معروف ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن، کرٹنی کارڈیشن اور کھلوئے کارڈیشن کی سوتیلی بہنیں ہیں۔ ان تمام ماڈل کی ماں سابق ماڈل کرس جینر ہیں۔

19 سالہ انور حدید معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈلز 23 سالہ جی جی اور 21 سالہ بیلا حدید کے چھوٹے بھائی ہیں۔

کنڈیل جینر انور اور جی جی حدید کے ساتھ—فوٹو: زمبو
کنڈیل جینر انور اور جی جی حدید کے ساتھ—فوٹو: زمبو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024