• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

صدارتی انتخاب پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، علیم خان

شائع September 4, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے کہ تحریک اںصاف کے عارف علوی صدر منتخب ہوجائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے حمزہ شہباز کو کہنا چاہتا ہوں کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کا بنایا گیا نظام شہباز شریف کو مضبوط کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) سمیت پوری اپوزیشن اکھٹی نہ ہوسکی کیونکہ یہ مفادات پر اکٹھے ہوتے ہیں لیکن اگر یہ جماعتیں اکھٹی بھی ہوجاتی تو بھی ہم جیت جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی پرانی طرز پر چل رہی ہے جسے نئے طریقے سے چلائیں گے اور اگر کوئی وزیر غلط قدم اٹھاتا ہے تو سب کے سامنے اس کا احتساب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025