• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹوئٹر میں فیس بک جیسے فیچرز کی آزمائش

شائع September 3, 2018
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں فیس بک جیسے 2 نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جو صارفین کو چیٹ میں مددگار ثابت ہوگا۔

ان میں سے ایک فیچر ریپلائی تھریڈ اور دوسرا آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کا عندیہ دینے والا پریزنس نامی فیچر ہے۔

ریپلائی تھریڈ فیس بک جیسا ہے جس میں کسی میسج پر دوست کا ردعمل یعنی جواب پر ریپلائی دوسرے جوابات سے الگ ہوگا اور ان میں کلر کوڈ بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی

ٹوئٹر کی پراڈکٹ ہیڈ سارہ حیدر کے مطابق اس وقت پرپل رنگ اوریجنل ٹوئیٹ جبکہ نیلا رنگ آپ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اسی طرح پریزنس نامی فیچر یہ بتاتا ہے کہ اس وقت آپ کا دوست آن لائن ہوگا یا نہیں، اس مقصد کے لیے پروفائل پکچر کے گرد سبز سرکل بنا ہوگا جیسے فیس بک پر آن لائن آئی ڈی میں ہوتا ہے۔

اس سرکل کی بدولت آپ کو علم ہوجائے گا کہ دوست آن لائن ہے اور اس سے بات کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟

سارہ حیدر کے مطابق یہ فیچرز لوگوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کا احساس دلانے کے لیے ہیں، جو فی الحال ابتدائی مرحلے پر ہیں۔

ان فیچرز میں آن لائن کا بتانے والے فیچر پر صارفین نے یہ یقین دہانی مانگی ہے کہ وہ اسے ٹرن آف کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024