• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سہولیات کے فقدان کا پول کھول دیا

شائع September 3, 2018 اپ ڈیٹ September 6, 2018

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے فرسٹ کلاس میچز میں انتظامات اور گراؤنڈز کی بد ترین صورتحال کا پول کھول دیا۔

مصباح الحق نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کے ڈریسنگ رومز اور واش رومز کی وڈیو بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائع کردی۔

قائداعظم ٹرافی کے سلسلے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میچ کھیلتے ہوئے مصباح الحق نے اسی گراؤنڈ کی خستہ حالی، واش روم اور گندے ڈریسنگ روم کی وڈیو بنائی۔

اپنے پیغام میں مصباح الحق نے ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اسٹور روم نہیں بلکہ فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے 20 کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہے جس میں 6 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مصباح الحق نے بتایا کہ سخت گرمی اور حبس کے موسم میں ڈریسنگ روم میں صرف ایک پنکھا لگا ہوا ہے جبکہ گراؤنڈ کی آوٹ فیلڈ اور وکٹ بھی بین الاقوامی معیار کی نہیں ہے۔

مصباح الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے زریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کی اگر ہم اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کا معیار بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ایسے معاملات کا نوٹس لینا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے اس طرح کی چیزوں کو لازمی ٹھیک کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024