• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دی راک کی بہترین جسامت کا راز سامنے آگیا

شائع September 3, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک ہر نئی فلم کے ساتھ پہلے زیادہ اچھے جسم کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

وہ عظیم ترین اداکار بننا چاہتے ہیں جس کے لیے بہترین جسم بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اپنی نئی فلم اسکائی اسکریپرز کے کردار کے لیے دی راک نے اپنے جسم کو مزید بھاری بنایا۔

وہ اکثر اپنی ورزش کے معمولات اور غذا کو انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہیں۔

انہیں ورزش سے محبت ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کچھ زیادہ ہی محبت ہے۔

وہ بھاری وزن اکثر اٹھاتے ہیں اور اپنے جسمانی وزن کا تعین وہ اپنی نئی فلم کو ذہن میں رکھ کر کرتے ہیں۔

2017 میں ریلیز فلم دی فیت آف دی فیوریس کے لیے انہوں نے اپنے کسرتی جسم میں مزید پانچ کلو گرام وزن کا اضافہ کیا تاکہ ان کا کردار پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آسکے۔ اتنا وزن بڑھانے کے لیے وہ روزانہ چھ ہزار کیلوریز کھاتے تھے۔

یہاں تک کہ وہ دن میں سات دفعہ کھانا کھاتے تھے اور ان کے کھانے کا مجموعی وزن ہی ڈھائی کلو تک ہوتا تھا، جس میں گوشت، سبزیاں اور انڈوں کا غلبہ ہوتا تھا۔

اپنے جسم کو بنانے کے لیے وہ کلاسیک باڈی بلڈنگ کے معمول پر عمل کرتے ہیں اور یہ معمول عام افراد کے بس کی بات نہیں۔

ان کی ٹانگوں کی ورزش ہی بہت زیادہ سخت ہے۔

بڑے بڑے ٹائر کو اٹھا کر کھینچنا بھی انہیں پسند ہے۔

کئی بار ان کا کتا ورزش میں مداخلت کرتا ہے۔

وہ صبح چار بجے اپنی ورزش کا آغاز کرتے ہیں، جس کے بعد ناشتہ اور پھر ڈیڑھ گھنٹہ ورزش، جو ان کے مطابق ذہنی اور جسمانی طور پر دن کے بہترین آغاز کے لیے ضروری ہے۔

وہ عام طور پر ایک ہفتے میں چھ دن تک ورزش کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024