• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گریم کریمر انجری کے سبب دورہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے باہر

شائع September 2, 2018

ہرارے: زمبابوین کرکٹر گریم کریمر فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے اور 8ہفتوں تک کھیل کے میدان سے دور رہیں گے۔

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کریمر نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ کے دوران گھٹنے میں درد کی شکایت کی تھی اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا تھا۔

کریمر نے گزشتہ ہفتے گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور اب انہیں مکمل فٹ ہونے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے اس لیے وہ دورہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے دوران ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024