• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

معین کی شاندار باؤلنگ، بھارت کو چوتھے ٹیسٹ اور سیریز میں شکست

شائع September 2, 2018
انگلینڈ کے معین علی بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی
انگلینڈ کے معین علی بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

ساؤتھ ہیمپٹن: انگلینڈ نے معین علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 60 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

اتوار کو ساؤتھمٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش ٹیم نے 260 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو سیم کیورن 37 رنز پر کھیل رہے تھے۔

انگلینڈ کے لیے دن کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور محمد شامی نے دن کی پہلی ہی گیند پر اسٹورٹ براڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد سیم کیورن نے مدافعت کی کوشش کی لیکن 271 کے مجموعی اسکور پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 46رنز بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4 اور ایشانت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں برتری کی بدولت بھارت کو کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 245 رنز کا ملا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ باؤلنگ کے سبب 22 کے اسکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے میزبان باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 101 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 123 تک پہنچا کر جیت کی موہوم سی امید پیدا کی۔

یہ پارٹنرشپ میزبان ٹیم کے لیے خطرہ بنتی جار رہی تھی لیکن اس مرحلے پر معین علی نے کوہلی کو آؤٹ کر کے ناصرف اہم شراکت کا خاتمہ کیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، کوہلی نے 58 رنز بنائے۔

بین اسٹوکس نے ہردک پانڈیا کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ دیا جبکہ 150 کے اسکور پر بھارت کی چھٹی وکٹ گری جب ریشابھ پانٹ 18 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند کا نشانہ بنے۔

153 کے اسکور پر بھارت کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب راہانے 51 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس کے بعد انگلش باؤلرز نے حریف کھلاڑیوں کو وکٹ پر جمنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 184 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے مین آف دی معین علی نے دوسری اننگز میں 4وکٹوں سمیت مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں 60رنز سے فتح کی بدولت انگلینڈ نے 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اوول میں 7ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024