• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ترکی کا روس سے جدید ایئر ڈیفنس خریدنے پر نیٹو ممالک پریشان

شائع September 1, 2018

استمبول: ترکی کے صدر طیب اردوان کی جانب سے ’ہنگامی بنیادیوں پر‘ روس سے انتہائی حساس نوعیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کا عندیہ دینے پر نیٹو ممالک کے مابین تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ ’ترکی کو فضائی حدود کے تحفظ کے لیے روسی ساختہ ایس 400 ایس کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں معاہدہ طے پا چکا ہے، ہم بہت جلد خرید لیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ترکی شام کے معاملے پر باہمی اختلاف ختم کرنے پر متفق

واضح رہے کہ رواں اپریل میں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے آمادگی کا اظہار کیا تھا کہ ایس 400 ایس ڈیفنس سسٹم 2019 کے اختتام یا 2020 کے اوائل میں فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا جائے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کا تیار کردہ ایس 400 ایس ڈیفنس سسٹم زمین سے فضا میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور نیٹو ممالک ایسے اپنے جنگی جہازوں کے لیے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

ماسکو سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر خطے میں انقرہ کی فصائی نگرانی کی صلاحیت خطے میں بڑھ جائے گی۔

دوسری جانب واشنگٹن نے انقرہ کو روس سے ایس 400 ایس لینے پر خبر دار کیا کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں امریکا اور ترکی کے مابین عسکری صنعت کے تعاون پر برے اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی: 'ماؤں' کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ، پابندی عائد

طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی کو بھی یورپ اور امریکا کی طرح دیگر ممالک سے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ روسی صدر اپنے ترکش ہم منصب سے سہ فریقی مذاکرات میں ملاقات کریں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایرانی، روسی اور ترکی کے صدر شام سے متعلق تنازع پر 7 ستمبر کو ملاقات کریں گے۔

ایران کے نجی چینل این ٹی وی کے مطابق سہ فریقی اجلاس ایران کے شہر تبرز میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی سے جنگ نہیں ہوگی، روس

دوسری جانب روس کے ترجمام ڈیمرٹی پیسکو کا کہنا تھا کہ ’سہ فریقی اجلاس تہران میں ہوں گے اس لیے یقینی طور پر روس اور ترکی کے صدر اجلاس کے دوران ہی اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر غور کریں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024