• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشین گیمز میں پاکستان نے چوتھا میڈل جیت لیا

شائع August 31, 2018

ایشین گیمز میں پاکستان نے مردوں کے اسکواش کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ایونٹ میں چوتھا میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں مردوں کے اسکواش ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں شکست کے سبب پاکستان کا سونے کا تمغے جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا تاہم شکست کے باوجود پاکستان برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ایشین گیمز میں پاکستان کا یہ چوتھا برانز میڈل ہے اور اس سے قبل قومی کھلاڑیوں نے کبڈی، کراٹے اور جیولین تھرو میں برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔

بیس بال ایونٹ کے کلاسفکیشن میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو کے مقابلےمیں 12 رنز سے ہرایا۔

لیکن اس کے علاوہ ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستہ متاثر کن کارکردگی نا دکھا سکا۔

جوڈو کی 100کلوگرام کی کیٹیگری میں شاہ حسین شاہ جبکہ 90کلوگرام کیٹیگری میں قیصرخان کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

سافٹ ٹینس ایونٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دی جبکہ رگبی ایونٹ میں چین نے پاکستان کو زیر کیا۔

ایشین گیمز میں چین 118 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلے، جاپان 69 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ سونے کے 43تمغوں کے ساتھ جمہوریہ کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024