• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں حادثہ، عملے کا ایک رکن شہید

شائع August 31, 2018

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں عملے کا ایک رکن شہید بھی ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں عملے کے ایک رکن نے جامِ شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: ’ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل کنٹرول سے باہر ہوا‘

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا، انہوں نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ 8 اگست 2015 کو گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 پائلٹ، ایک کریو ممبر اور 4 غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 26 جون 2014 کو پنجاب کے ضلع ملتان میں تربیتی مشق کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024