• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شہزادی ڈیانا کی یاد میں

شائع August 31, 2018
فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی

بہترین شخصیت کی مالک شہزادی ڈیانا کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 21 برس مکمل ہوگئے۔

ڈیانا فرانسس اسپنسر یکم جولائی 1961ء کو برطانیہ کے شہر نورفوک میں جان سپنسر کے ہاں پیدا ہوئیں۔

19 جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی جسے دنیا بھر کے میڈیا نے دکھایا۔

شادی کے بعد لیڈی ڈیانا کے ہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔

شہزادی ڈیانا نے زندگی میں بہت سے غم دیکھے، ان کی شادی شدہ زندگی ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہی۔

20 دسمبر 1995 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہوئی، تاہم اس کے بعد بھی ڈیانا کی زندگی میں سکون نہیں آسکا۔

مزید پڑھیں: 'ڈیانا خود بھی ایک بچے کی طرح تھیں'

لیڈی ڈیانا نے اپنے دلی سکون کے لئے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا۔

1987 میں وہ پہلی مشہور ترین ہستی تھیں جنہوں نے ایڈز کے کسی مریض کو چھوا، ان کے اس اقدام نے ساری دنیا کو ایڈز کے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر حادثاتی موت کے بعد 1997 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

بالآخر حسن، محبت، گلیمر اور انسانیت کی خدمت سمیت شخصیت کے کئی پہلو رکھنے والی برطانیہ کی شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو فرانس میں ایک کار حادثے میں اس دنیا سے چل بسیں۔

یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا کی شخصیت پر ہولی وڈ فلم ’ڈیانا‘ بھی بنائی گئی جس میں اداکارہ نومی واٹس جلوہ گر ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024