• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آدھا پروٹوکول استعمال کرنے کا اعلان

شائع August 30, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آدھا پروٹوکول کے استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یہ اعلان کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’ہم پروٹوکو ل کی زیادہ گاڑیاں نہیں لیں گے بلکہ صرف آدھا پروٹوکول لیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا 16، 16 گاڑیاں ہمارے پروٹوکول میں دیکھتا ہے جبکہ اس میں چند گاڑیاں نجی بھی ہوتی ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آدھا پروٹوکول لینا ہماری مجبور ہے، ہم پروٹوکول کے خلاف ہیں مگر سیکیورٹی کی وجہ سے لینا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: سادگی کے دعوے اور پی ٹی آئی حکومت کا ہوائی سفر

جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’جنوبی پنجاب کو صوبہ بننا ہے لیکن یہ کب بنے گا، اس حوالے سے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے‘۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے کمیٹی بن گئی ہے، اب یہ کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی اپنا کام نمٹائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے کیے ججز، بیوروکریٹس، وکلا اور صحافیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نجی جہاز میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور خبروں میں بھی جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ انداز میں میاں چنوں ہسپتال کا دورہ، مزار پر حاضری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرٹوکول کے ساتھ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور میاں چنوں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کے بعد حکومت بناتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں صرف 2 گاڑیاں رہیں گی جبکہ تمام نوکروں کو بھی برطرف کرکے صرف 2 نوکر رکھے جائیں گے۔

ان کے سادگی کے دعوے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اپنے دورے میں پروٹوکول اور ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تنقید کی جارہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024