وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
وزارت کیپٹل ڈویژن اور ڈیولپمنٹ ڈویژن اورنگزیب حق کو عہدے سے ہٹائے جانے کی رپورٹس کے بعد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 22 گریڈ افسر کو ان کا سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اورنگزیب حق کے سابق سیکریٹری ثاقب عزیز کو سیکریٹری ایوی ایشن مقرر کردیا گیا۔
22 گریڈ افسر پوسٹل سروسز سیکریٹری حامد ہارون کو ملٹری اراضی اور کنٹونمنٹ گروپ اور پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی سیکریٹری فضل عباس جو پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر ہیں انہیں کابینہ ڈویژن کا سیکریٹری بنادیا گیا ہے۔
سیکریٹریٹ گروپ کے 22 گریڈ افسر ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے، وہ پہلے سیکریٹری اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ تعینات تھے۔
پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر محمد جلال سکندر سلطان کو سیکریٹری اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
پی اے ایس کے 21 گریڈ افسر میاں اسد حیود الدین کو او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا تھا ان کا تبادلہ کرکے پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری ترعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر ڈاکٹر اعجاز منیر جو ایوی ایشن سیکریٹری تعینات تھے انہیں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنادیا گیا۔
سیکریٹریٹ گروپ کے 21 گریڈ افسر چوہدری مبارک علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
پاکستان کسٹم سروس کے 22 گریڈ افسر جو ایف بی آر کے کسٹم رکن تعینات تھے، ان کا تبادلہ کرکے وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کردیا گیا ہے۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 22 گریڈ آفیسر اظہر علی چوہدری جو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی تعینات تھے،انہیں ٹیکسٹائل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر خالد مسعود چوہدری کو سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل سیکریٹری مذہبی امور کے سیکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔
پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر شعیب احمد صدیقی جو پلاننگ سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں کمیونیکیشن سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو ڈویژن کے 22 گریڈ کے افسر محمد اشرف کو سیکریٹری پارلیمانی اموربنادیا گیا ہے، وہ وفاقی اراضی کمیشن کے سینئر رکن تھے۔
سیکریٹری وفاقی ٹیکس محتسب جمیل احمد کو سیکریٹری بین الصوبائی امور مقرر کیا گیا ہے۔
پی اے ایس کی 22 گریڈ افسر ربیعہ جاویری آغا کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا ہے، وہ سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن کے عہدے پر فائز تھیں ۔
پی اے ایس 22 گریڈ افسر پیر بخش خان جمالی جنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں مقرر کیا جانا تھا انہیں پوسٹل سروسز سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر عامر اشرف خواجہ کو سیکریٹری میری ٹائم افیئرز تعینات کردیا گیا ہے، اس سےقبل وہ سیکریٹری آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کےفرائض سر انجام دے رہے تھے۔
سیکریٹری میری ٹائم افیئرز ممتاز علی شاہ کو سیکریٹری مذہبی امور تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر تبادلے
ریٹائرڈ کیپٹن جہانزیب خان جو سیکرٹری بین الصوبائی امور تعینات تھے انہیں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
22 گریڈ پی اے ایس افسر فرقان بخاری خان جو کمیونیکیشن سیکریٹری تعینات تھے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ اسکواڈرن لیڈر شاہ رخ نصرت جو پی اے ایس کے 22 گریڈ افسر کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری تعینات تھے۔
پی اے ایس کے 22 گریڈ آفیسر معروف افضل کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ سیکریٹری انڈسٹریز تعینات تھے۔
پی اے ایس کے 21 گریڈ آفیسر ظفر حسن جو فنانس ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کے پی اے ایس آفیسر محمد آصف کو ایڈیشنل سیکریٹری ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا یے۔ وہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔
پی اے ایس آفیسر طاہر رضا نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ ایڈیشنل سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات تھے۔
یہ خبر ڈان اخبار میں 30 اگست 2018 کو شائع ہوئی