• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کراچی: پولیس کا گداگروں کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

شائع August 30, 2018

سندھ پولیس نے گداگروں کو کراچی میں ہونے والے جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرائم پیشہ افراد کی مذموم کارروائیوں میں شامل ہوتے ہیں۔

ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ گداگروں کو گلیوں اور سڑکوں پر دیکھنا ایک عام سی بات لگتی ہے لیکن ان کے پیچھے ایک مافیا کام کررہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گداگر سب سے بڑے مجرم ہیں اور یہی بھکاری شہر میں موجود بینک ڈکیتیوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

مزید دیکھیں: گداگروں کو ٹھکانے لگانے کا انوکھا حل

آئی جی سندھ نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے ان گداگروں سے ہی جگہوں اور افراد کی ریکی کرواتے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ محکمے نے شہر بھر میں موجود گداگروں اور ان کے اہل خانہ کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ ان کے کوائف جمع کرکے انہیں نمبر بھی الاٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کو ان گداگروں سے چھٹکارا دلوایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں: کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاون شروع

ادھر کمشنر کراچی صالح فاروقی کا کہنا ہے کہ کچھ گداگر جرائم میں بھی ملوث ہیں، تاہم ان میں سے جو حق دار ہیں ان کی فلاح کے لیے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گداگروں کا کہنا ہے کہ اپنے علاقوں سے مجبوری میں شہروں کی طرف رخ کرتے ہیں اور یہاں بھیک مانگنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں ان کے اپنے علاقوں میں روز گار نہیں ملتا۔

انہوں نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024