• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ہیلی کاپٹر سروس اتنی سستی ہے تو پھر عام شہریوں کیلئے بھی شروع کریں'

شائع August 29, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے ضمنی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ہدایات پر حلقہ این اے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب ہسپتال کا کہہ کر دربار پہنچ جاتے ہیں، ان کے اقدامات ایک اسٹیج ڈرامے کی مانند ہیں، وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر پر دوستوں کے گھر جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت کا 2 حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

انہوں نے سوال اٹھایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سرعام ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اب کیوں تحقیقات نہیں کررہی؟

عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اپنی سو مجبوریاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی نے کس طرح خود سے ہی امیدوار کا انتخاب کرلیا؟

انہوں نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کامیڈی فلم کی طرح ہے اور حکومتی ارکان کے پروٹول نہ لینے کے دعوے محض ڈارمہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر ہیلی کاپٹر کی سروس اتنی سستی ہے تو پھر لاہور اور پشاور میں عام شہریوں کے لیے بھی ہیلی سروس شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ اور سوشل میڈیا

خیال رہے کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے ناکامی ہوئی تھی جس پر انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گتنی سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔

عابد شیر علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے این اے 108 سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن مخالف امیدوار فرخ حبیب کامیاب قرار دیا گیا جبکہ مخالف امیدوار کو جتوانے کے لیے جعلی فارم 45 بنائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024