• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ورلڈ بینک کی حکومت کو معاشی استحکام کیلئے طویل مدتی پالیسی بنانے کی تجویز

شائع August 29, 2018

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے لیے نو منتخب حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے لیے طویل مدتی پالیسیز بنانے کی تجویز دے دی۔

اس کے علاوہ ملک کو درپیش معاشی صورتحال میں کنٹری اسسٹیٹس اسٹریٹجی کے تحت پاکستان کو دیے جانے والے فنڈز میں اضافے سے معذوری ظاہر کی گئی ہے۔

اس حوالے باخبر ذرائع نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دورے پر آئے ورلڈ بینک کے ایک وفد نے سی اے ایس 2019- 24 کے 5 سالہ پروگرام کے تحت ترقی ہیومن کیپٹل ڈیولپمنٹ سمیت معاشی استحکام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک پشاور-کابل ہائی وے بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا

وفد نے پاکستان میں ترقی کی تیز رفتار شرح کے حصول کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں طویل مدتی پالیسیوں اور نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر ہروگ شیفر اور پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ہونے والی باہمی ملاقات میں کیا گیا۔

پاکستانی وزیر خزانہ نے ہروگ شیفر کا استقبال کیا اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے اور کئی سالوں سے پاکستانی حکومت کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کی پاکستان کو 825 ملین ڈالر قرض کی منظوری

اس موقع پر ورلڈ بینک کے عہدیدار نے وزیر خزانہ کو نئی حکومت کے اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کے ارادے کو پایہ تکمیل تک پہنچانےکے لیےاپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

وزیرخزانہ نے وفد کو بتایا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے کی تا کہ ملکی معیشت کو واپس پٹری پر لایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے کردار میں اضافہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے، اور اس سلسلے میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک پاکستان میں غریب خواتین کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم

دوسری جانب اس ملاقات کے بارے میں جاری گئے باضابطہ بیان میں ہروگ شیفرکا کہنا تھا کہ ملک میں اقتصادی استحکام کا حصول حکومت کا اہم ترین ہدف ہونا چاہیے، اس کے ساتھ ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ ، میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے سی اے ایس 2014- 19 کے 5 سالہ پروگرام کے تحت 11 ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Aug 29, 2018 12:07pm
aur kitna bojh dalna hai Awam per?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024