• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

1965کی جنگ کے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے

شائع August 29, 2018

1965 کی جنگ میں زخمی ہونے کے بعد 40 سال تک بھارت میں قید رہنے والے غازی سپاہی مقبول حسین انتقال کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری ایک بیان کے مطابق مقبول حسین سی ایم ایچ اٹک میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبول حسین 1965 کی جنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور اس دوران بھارتی فوج نے انھیں قیدی بنالیا تھا۔

پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے مقبول حسین نے بھارتی جیلوں میں 40 برس گزارے اور انھیں 2005 میں رہا کیا گیا تھا۔

بھارتی جیلوں میں 4 دہائیاں گزارنے والے پاکستانی سپاہی کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سپاہی مقبول حسین کی نمازجنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کل (29 اگست) کو ادا کی جائےگی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سپاہی مقبول حسین بھارتی جیلوں میں چار دہائیاں گزارنے کے بعد ستمبر 2005 میں واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچے تھے جس کے بعد انھوں نے قید کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر مظالم ڈھائے جاتے تھے اور زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024