• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کے بعد گوگل پر بھی تنقید

شائع August 28, 2018

امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل نیوز سرچ میں دھاندلی کے ذریعے ان کے خلاف خبریں دکھائی جارہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ گوگل میں ’ٹرمپ نیوز ‘ کو سرچ کیا جائے تو وہ صرف 'جعلی نیوز میڈیا' کی خبریں دکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دوسرے الفاظ میں یہ مجھے اور دیگر کے لیے دھاندلی شدہ ہے اور تقریباً تمام اسٹوریز اور خبریں بری ہیں، جعلی سی این این نمایاں ہے، ری پبلکن/کنزرویٹو میڈیا بند ہے، غیرقانونی؟'۔

ٹرمپ کے مطابق’ٹرمپ نیوز پر 96 فیصد نتائج قومی بائیں بازو کے میڈیا کی طرف سے ہیں جو بہت خطرناک ہے'۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’گوگل اور دیگر قدامت پسندوں کی آواز اور معلومات چھپا رہے ہیں اور جو اچھی خبر ہے اس کو دبا رہے ہیں، وہ جو ہم دیکھ اور دیکھ نہیں سکتے اس کو کنٹرول کررہے ہیں، یہ ایک بڑی خطرناک صورت حال ہے'۔

دوسری جانب گوگل نے ٹرمپ کے دعووں کو مسترد کردیا یے۔

گوگل ترجمان کا کہنا تھا کہ ’سرچ کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال نہیں ہوتا اور نہ ہی ہمارے نتائج کسی سیاسی نظریے پر تعصب پسندی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر سال ہم اپنے معیار کی بہتری کے لیے صارفین سے رابطہ کرتے ہیں، ہم گوگل سرچ کو بہترین بنانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور ہمارے سرچ کے نتائج کسی کے سیاسی جذبات کو مجروح کرنے کے مقصد کے تحت نہیں ہوتے'۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار میڈیا کو جعلی قرار دیتے ہوئے تنقید کرچکے ہیں، ٹرمپ کے میڈیا کے حوالے سے بیانات کے پیش نظر امریکا میں میڈیا ہاؤسز نے آزادی صحافت کے لیے مشکل بڑھنے کا خدشات کا اظہار بھی کیا ہے اور اسی سلسلے میں امریکی اخبارات نے مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024