• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

بھارتی اداکارہ ہولی وڈ سپر ہیرو فلم میں کاسٹ

شائع August 28, 2018
فلم کو آئندہ برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکاروں کی جانب سے ہولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کوئی نئی بات نہیں، تاہم یہ موقع ہر کسی کو نہیں ملتا۔

گزشتہ روز ہی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ انہیں آج تک کسی ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کا چانس نہیں ملا، شاید اس کی وجہ ان کی کمزور انگریزی ہے۔

اسی طرح اس سے قبل بھی کئی بڑے بولی وڈ ستارے ہولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

تاہم نوازالدین صدیقی، عرفان خان، امیتابھ بچن، انیل کپور، ایشوریا رائے، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر کچھ بولی وڈ اداکار ہولی وڈ فلموں میں کام بھی کر چکے ہیں۔

تاہم ان میں سے کوئی بھی اداکار سپر ہیرو فلم میں کام نہیں کرسکا، لیکن اب پہلی بار ایک بھارتی اداکارہ ہولی وڈ کی آنے والی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن 1984’ میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈر ویمن کا نیا ریکارڈ

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ 2017 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ تھرلر ڈرامہ فلم ‘رانچی ڈائریز’ کی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما ‘ونڈر ویمن’ میں ایکشن کرتی دکھائی دیں گی۔

سندریا شرما کچھ ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں—فوٹو: کرنچ ووڈ
سندریا شرما کچھ ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں—فوٹو: کرنچ ووڈ

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سندریا شرما نے ‘ونڈر ویمن 1984’ میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتیں، تاہم وہ سپر ہیرو فلم کا حصہ ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سندریا شرما آئندہ ڈیڑھ سے 2 ماہ کے دوران ‘ونڈر ویمن 1984’ کی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔

یہ فلم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ونڈر ویمن’ کا سیکوئل ہے۔

سیکوئل فلم میں بھی گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی دکھائیں گی۔

اس فلم کو آئندہ برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا، یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی نئی بولی وڈ اداکارہ کسی ہولی وڈ سپر ہیرو فلم کا حصہ بنیں گی۔

سندریا شرما 2017 میں رانچی ڈائریز فلم میں نظر آئی تھیں—اسکرین شاٹ
سندریا شرما 2017 میں رانچی ڈائریز فلم میں نظر آئی تھیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025