• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’الف میں میرا کردار رومی سے متاثر ہے‘

شائع August 29, 2018
احسن خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ
احسن خان —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار احسن خان بھی نئے ڈرامے ’الف‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں، جبکہ پروڈکشن ثنا شاہ نواز اور ثمینہ ہمایوں کررہی ہیں۔

ڈرامے میں حمزہ علی عباسی، نعمان اعجاز، کبریٰ خان اور سجل علی جیسے نامور اداکار بھی موجود ہیں۔

احسن خان کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی بےحد خوبصورت ہے، اب تک کسی پاکستانی ڈرامے میں ایسی کہانی کو پیش نہیں کیا گیا ہوگا، یہ آپ کو ایک ایسی دنیا میں لے جائے گی جو حقیقی نہیں، مجھے یقین ہے ڈرامے کے ہدایت کار حسیب اس کہانی کو کسی پینٹنگ کی طرح بنادیں گے، میں ڈرامے میں طحٰہ نامی لڑکے کا اہم کردار ادا کررہا ہوں، میرا کردار رومی سے متاثر ہے، وہ مصنف تو نہیں ہوگا لیکن اپنے خیالوں میں کھویا رہے گا، اس ڈرامے میں پانچ مرکزی کرداروں کو پیش کیا جائے گا اور یہ سب ہی کافی اہم ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی خوبصورت کہانی پر مبنی ’الف‘ کا حصہ

احسن نے مزید کہا کہ ’ڈرامے کے ڈائیلاگز اور کاسٹ بہترین ہے، میں اس کے نشر ہونے کا بےصبری سے انتظار کررہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈان سے بات کرتے ہوئے ڈرامے کے ہدایت کار حسیب نے بتایا تھا کہ عثمان خالد بٹ بھی اس ڈرامے میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

ان کا ذکر کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی نہایت خوبصورت ہے جو خدا سے رشتے کو بیان کرے گی‘۔

اس ڈرامے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم اسے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024