• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملازمین وقت کی پابندی کریں ورنہ کہیں اور نوکریاں تلاش کرلیں، وزیر بلدیات سندھ

شائع August 28, 2018

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ ملازمین وقت کی پابندی کریں ورنہ کہیں اور نوکریاں تلاش کرلیں، ادارے میں گھوسٹ ملازمین کسی صورت برادشت نہیں کروں گا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے نظام بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعید غنی نے سینیٹ نشست چھوڑ دی

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور اس کے بارے میں نہیں بتانے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی اور ادارے میں ملازمین کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملازمین کو تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ملازمین وقت کی پابندی کریں ورنہ کہیں اور نوکریاں تلاش کرلیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میری ذمہ داری ہے کہ جس مقصد کے لیے ادارے قائم ہوئے تھے انہیں ان کے اصل مقصد کی جانب واپس لائیں کیونکہ اگر شہر میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ہر شہری اس سے متاثر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

قبل ازیں ایس بی سی اے کے اجلاس میں وزیر بلدیات کو محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیر بلدیات سعید غنی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا ریکارڈ طلب کیا، ساتھ ہی حکام کو ہدایت کی کہ شکایتی سیل بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024