• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی آئی نے پنجاب، کے پی کابینہ کا اعلان کردیا

شائع August 27, 2018
—فوٹو:فہد چوہدری
—فوٹو:فہد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کی 24 اور خیبرپختونخوا (کے پی) کی 15 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا جہاں دونوں صوبوں کی کابینہ کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کی کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 23 صوبائی وزرا اور ایک مشیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور علیم خان سینیئر وزیر برائے بلدیات ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، راجہ بشارت کو قانون اور میاں محمود الرشید کو ہاوسنگ اور ڈیویلپمنٹ کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر وزرا میں مخدوم ہاشم بخت خزانہ اور فیاض الحسن وزیر اطلاعات و ثقافت ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے فیصلے میں8 وزرا کے قلم دانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جن میں ہاشم ڈوگر، چودھری ظہیر الدین، ملک انور، حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، حافظ عمار یاسر، سردار آصف نکئی اور سبطین خان شامل ہیں۔

پنجاب کی کابینہ میں شامل دیگر وزرا میں سمیع اللہ چودھری وزیر خوراک، حافظ ممتاز وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، یاسر ہمایوں راجا ہائر ایجوکیشن اور سیاحت کے وزیر اور میاں اسلم اقبال صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ہوں گے۔

راجا راشد حفیظ ریوینیو، تیمور خان کھیل و امور نوجوانان کے وزیر، محسن لغاری آب پاشی، مراد روس اسکول ایجوکیشن اور انصر مجید نیازی لیبر اینڈ مین پاور کے وزیر ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اکرم چودھری کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے پی کابینہ

کے پی کی کابینہ میں عاطف خان کو سینیئر وزیر برائے سیاحت کا قلم دان دیا گیا ہے جبکہ 15 رکنی کابینہ میں 12 وزرا، 2 مشیر، اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے فیصلے کے مطابق عاطف خان سینیئر وزیر برائے سیاحت ہوں گے، شہرام ترکئی بلدیات، تیمور جھگڑا خزانہ اور اشتیاق ارمڑ جنگلات کے وزیر، حاجی قلندر لودھی وزیر خوراک، شکیل احمد ریوینیو، ڈاکٹر امجد علی وزیر معدنیات اور سلطان محمد وزیر قانون ہوں گے۔

کے پی کے دیگر وزرا میں ڈاکٹر حشام انعام اللہ صحت، کامران بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔

ضیا اللہ بنگش اور عبدالکریم وزیر اعلی کے مشیر اور شاہ محمد خان معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے جبکہ اختر ایوب خان کے قلم دان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024