• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

شائع August 26, 2018
ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں ارباز خان سے طلاق لے لی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں ارباز خان سے طلاق لے لی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

حال ہی میں امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس سے منگنی کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا نے خود سے 11 سال چھوٹے مرد سے زندگی کا اہم رشتہ جوڑ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

تاہم اب بولی وڈ کی ایک اور اداکارہ کے خود سے 11 سال چھوٹے اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی یعنی ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا اور 33 سالہ اداکار ارجن کپور کے درمیان محبت پروان چڑھی ہے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پہلے بھی خبریں گردش کرتی رہیں، تاہم ممبئی میں جاری 5 روزہ لیکمے فیشن ویک کے دوران انہیں ایک ساتھ خوش دیکھ کر ان میں محبت کی خبریں ایک بار پھر گرم ہونا شروع ہوگئیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ارجن کپور کو اپنے والد فلم پروڈیوسر بونی کپور نے بھی اداکارہ سے تعلقات برقرار رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے، پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ بونی کپور بیٹے کے اس قدم سے خوش نہیں ہیں۔

لیکمے فیشن ویک میں دونوں کو بہت خوش دیکھا گیا—فوٹو: بولی وڈ لائف
لیکمے فیشن ویک میں دونوں کو بہت خوش دیکھا گیا—فوٹو: بولی وڈ لائف

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ ملائیکا اروڑا کو لیکمے فیشن ویک کے چوتھے روز ایک دوسرے کے انتہائی قریب بیٹھتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جلد ہی دونوں اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پہلے بھی یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے اپنی 17 سالہ شادی کو بھی ارجن کپور کے لیے ختم کیا، تاہم اب ان چہ مگوئیوں میں تیزی ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے تعلقات پر اداکار کے والد ناراض تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ارجن کپور کے تعلقات سلمان خان کی سابق بھابھی سے ہونے کی وجہ سے ان کے والد بونی کپور ناراض تھے اور ان کے مطابق ان کے بیٹے نے یہ قدم اٹھا کر اپنے کیریئر کو تباہ کرنے کی ٹھان لی۔

رپورٹ کے مطابق والد کی ناراضگی کے بعد ارجن کپور کچھ عرصے تک اداکارہ سے دور بھی ہوگئے تھے، تاہم اب ایک بار پھر انہیں ایک ساتھ خوش دیکھ کر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بونی کپور نے اپنے بیٹے کو ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے اشارہ دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کو لیکمے فیشن ویک کے دوران ایک ساتھ بہت خوش دیکھا گیا، جب کہ ان کے ساتھ ہی جھانوی اور خوشی کپور بھی خوشی سے بیٹھی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: ملائیکا کا خود کو ’لالچی‘ کہنے والے شخص کو کرارا جواب

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار جلد ہی اپنے تعلقات سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ملائیکا اروڑا نے لیکمے فیشن ویک کے دوران کیٹ واک بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
ملائیکا اروڑا نے لیکمے فیشن ویک کے دوران کیٹ واک بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

دوسری جانب لیکمے فیشن ویک کے دوران ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کی کھینچی گئی تصاویر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خیال رہے کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں باقائدہ طلاق ہوگئی تھی، تاہم دونوں کو اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ماضی میں ارجن کپور کا نام پرینیتی چوپڑا کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے—فوٹو: اداکار انسٹاگرام
ماضی میں ارجن کپور کا نام پرینیتی چوپڑا کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے—فوٹو: اداکار انسٹاگرام

دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی جب کہ انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

ارباز خان بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اداکارہ 14 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہیں—فوٹو: ملائیکا اروڑا انسٹاگرام
اداکارہ 14 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہیں—فوٹو: ملائیکا اروڑا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024