• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

نیہا دھوپیا کی ‘حمل’ کے ساتھ فیشن شو میں کیٹ واک

شائع August 26, 2018
جوڑے نے رواں برس مئی میں اچانک شادی کرلی تھی—فوٹو: پایل سنگھ انسٹاگرام،
جوڑے نے رواں برس مئی میں اچانک شادی کرلی تھی—فوٹو: پایل سنگھ انسٹاگرام،

بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے 2 دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے کی جانب سے اعلان ہوتے ہی انہیں مبارکبادیں ملنا شروع ہوگئی تھیں۔

پہلے بچے کی پیدائش کے اعلان کے بعد اب جوڑے نے پہلی بار فیشن ویک میں ایک ساتھ کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا۔

نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر انگت بیدی کے ساتھ ممبئی میں جاری 5 روزہ ‘لیکمے فیشن ویک’ کے دوران حمل کے ساتھ کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا۔

نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے فیشن ڈیزائنر پایل سنگھ کے لباس زیب تن کر کے کیٹ واک کی۔

سامنے آنے والی تصاویر میں نیہا دھوپیا کا حمل صاف دکھائی دے رہا ہے۔

جوڑے کی کیٹ واک کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی لوگوں نے نیہا دھوپیا کے اس اقدام کو سراہا۔

حمل سے فیشن ویک میں کیٹ واک کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے نیہا دھوپیا نے بھارتی نشریاتی ادارے ‘پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ وہ ایک نئی زندگی کو جنم دیں گی۔

اداکارہ نے حاملہ ہونے پر کیٹ واک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے ایسے حلقے سے تعلق رکھتی ہیں، جو کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا امید سے ہیں

نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون حاملہ ہوتی ہے تو اس کے ارد گرد ان کا خیال رکھنے والے بہت سارے لوگ ہوتے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا بھی خیال رکھنے کے لیے بہت سارے لوگ موجود ہیں۔

جوڑا فیشن ڈیزائنر پایل سنگھ کے ساتھ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
جوڑا فیشن ڈیزائنر پایل سنگھ کے ساتھ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حمل کے ساتھ انہیں کیٹ واک کرنا اچھا لگا۔

انہوں نے ساتھ دینے پر اپنے شوہر انگت بیدی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی نے رواں برس 10 مئی کو اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

دونوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے شادی کا اعلان کیا تھا۔

شادی کے فورا بعد ہی نیہا دھوپیا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش میں تھیں، تاہم جوڑا مسلسل ان خبروں کی تردید کرتا آیا تھا۔

تاہم 2 دن قبل ہی جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025