• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان: 'داعش خراسان کے امیر' کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

شائع August 26, 2018

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں فضائی حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کے امیر ابو سید کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔

خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے امیر کی شناخت سعد اربانی کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعد ارہابی، ابو سید اورکزئی کے نام سے معروف تھا، جو فضائی حملے میں اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا داعش خراسان کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

ذرائع نے مزید بتایا کہ فضائی حملہ ضلع خوگیانی کے ایک گاؤں پر کیا گیا تھا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے سعد ارہانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اورکزئی ایجنسی کا رہائشی اور اسے حسیب لوگاری کی ہلاکت کے بعد خراسان کا امیر بنایا گیا تھا۔

اسی دوران صوبائی گورنر کے میڈیا آفس کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا نے ضلع غنی خیل میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں داعش سے تعلق رکھنے والے 3 جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں گروپ کا کمانڈر مسافر بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ داعش اور ان کے کسی حمایتی گروپ نے مذکورہ رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اور افغان فورسز کی ناک کے نیچے داعش سرگرم

یاد رہے کہ 15 جولائی 2017 کو پینٹاگون نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ترجمان پینٹاگون ڈانا وائیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ داعش خراسان کے امیر ابو سید صوبہ کنڑ میں گروپ ہیڈ کوارٹرز پر امریکی فورسز کی فضائی کارروائی میں مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024