• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

امریکی ایئرپورٹ حکام کا مسلم لڑکی سے ’پیڈز‘ دکھانے کا مطالبہ

شائع August 26, 2018 اپ ڈیٹ September 5, 2018
زینب کو پینٹ اتارنے پر مجبور کیا گیا، رپورٹ—اسکرین شاٹ
زینب کو پینٹ اتارنے پر مجبور کیا گیا، رپورٹ—اسکرین شاٹ

امریکی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے حوالے سے پہلے بھی متنازع خبریں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اس بار ایک حیران کن خبر نے دنیا بھر کی خواتین کو پریشان کردیا۔

امریکی شہر واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے اپنے خصوصی ایام میں استعمال کیے جانے والے پیڈز دکھانے کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی ویب سائٹ ‘ہفنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ زینب مرچنٹ کو حال ہی میں بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران ‘ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن‘ (ٹی سی اے) یعنی ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے بہانے تضحیک کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے اسکریننگ کے دوران زینب مرچنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دیں۔

مجھ سے ہر بار اضافی تلاشی لی جاتی ہے، زینب کا دعویٰ—اسکرین شاٹ
مجھ سے ہر بار اضافی تلاشی لی جاتی ہے، زینب کا دعویٰ—اسکرین شاٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ زینب مرچنٹ نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ ان دنوں اُن کے خصوصی ایام چل رہے ہیں اور انہوں نے پیڈز پہن رکھے ہیں تاہم عہدیداروں نے ان کی ایک نہ مانی اور انہیں خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دینے کو کہا۔

رپوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ساتھ ہی زینب مرچنٹ کو دھمکایا گیا کہ اگر انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو ایئرپورٹ پر کھڑے ریاستی فوجی مداخلت کریں گے اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل کے دوران زینب مرچنٹ کو اپنے وکیل سے فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور انہیں ایک کمرے میں چلنے کو کہا گیا۔

زینب کو اپنے وکیل سے بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی—اسکرین شاٹ
زینب کو اپنے وکیل سے بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی—اسکرین شاٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران زینب مرچنٹ نے اضافی تلاشی لینے اور تضحیک کرنے والے عہدیداروں سے ان کے نام بھی معلوم کرنے کی کوشش کی، تاہم حکام نے انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ناموں کے بیجز بھی اتار رکھے تھے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ 3 بچوں کی ماں اور ایک صحافی مسلمان خاتون کی ایئرپورٹ پر تضحیک کی گئی ہو، اس سے قبل بھی زینب مرچنٹ کی اضافی تلاشی لی جاتی رہی۔

زینب مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 2 سال سے ہوائی جہاز کے ذریعے امریکا کی مختلف ریاستوں کے دوران سفر کر رہی ہیں اور انہیں ہر بار ایئرپورٹ پر اضافی تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

زینب مرچنٹ کے مطابق ہر بار وہ اضافی تلاشی پر خاموشی اختیار کرتی تھیں، تاہم اس بار معاملہ حد سے بڑھ گیا تو انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔

زینب مرچنٹ کے ساتھ ہونے والی تضحیک پر امریکا کی ایک سماجی تنظیم ‘امریکن سول لبرٹیز یونین کالڈ’ (اے سی ایل سی) نے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ (ایچ سی ڈی) کو تحریری شکایت کرکے افسران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں اے سی ایل سی نے اس حوالے سے ایک آن لائن مہم کا بھی آغاز کیا ہے اور لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پٹیشن کے خلاف شکایت کرکے زینب مرچنٹ جیسی دیگر خواتین کو ایئرپورٹ پر تضحیک کا نشانہ بننے سے بچنے میں ان کی مدد کریں۔

اے سی ایل نے زینب مرچنٹ کی ایئرپورٹ پر اضافی تلاشی لیے جانے کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ زینب مرچنٹ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن بھی کر رکھی ہے اور ساتھ ہی ‘زینب رائٹ’ نامی حالات حاضرہ کی ویب سائٹ کی ایڈیٹر بھی ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ زینب مرچنٹ کا نام واچ لسٹ میں شامل ہے، جس وجہ سے ان کی گزشتہ 2 سال سے اضافی تلاشی لی جاتی ہے، تاہم ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ متاثرہ مسلمان لڑکی کا نام واچ لسٹ میں شامل ہے یا نہیں؟۔

تبصرے (12) بند ہیں

Khan Aug 26, 2018 06:45pm
Each Muslim States Airport Security Services should be ordered and make it mandatory for them to inspecting every American women to be Searched the Same way.
zafar khan Aug 26, 2018 07:49pm
یہ دیکھنا پڑے گا کہ زینب کی سیاسی سرگرمیاں کیا ہیں اور وہ اپنی ویب سائٹ پر کیا مواد اپلوڈ کرتی ہیں ، امریکہ میں روزانہ ہزاروں مسلمان خواتین ہوائی سفر کرتی ہیں ، ہر بار زینب کو ہی کیوں ان مراحل سے گزرنا ہوتا ہے ، خواتین کی نگرانی کسی بھی قسم کی تلاشی میں کوئی برای نہیں ہے ، ایسا ہوائی جہاز کے سینکڑوں مسافروں کی حفاظت کے لئے کیا جاتا ہے
Ahmad Gharib Nawaz Khan Aug 26, 2018 10:57pm
ALL MUSLIMS SHOULD BOYCOTT USA'S UNIVERSITIES & COLLEGES.
someone Aug 27, 2018 03:15am
The reason she is being harassed is because she has this website about social and current affairs where there are viewpoints the US government does not like. It is really very obvious.
Mueed Aug 27, 2018 09:40am
I am not aware of the particulars of Zainab's case but I can confirm that this is a normal practice as US airports and that has nothing to do with religion, ethnicity, age or gender. People are randomly picked for additional scanning. This has happened to me a couple times and people before and after me were different e.g. middle age Caucasian, senior far-East-Asian, youth Asian, African American. Whenever I was selected for additional scanning, I was noting this so please rest assured, it is beyond religion, gender, age or ethnicity. At one airport, they didn't have x-ray scanner, so they offered me the choice, if I wanted to be pat-checked right there or in a private room. I preferred not to go in private room.
Uza syed Aug 27, 2018 01:12pm
This is disgusting attitude and must be condemned by everyone. Shame, Shame! Shame!
Uza syed Aug 27, 2018 01:17pm
@Khan No, this won’t do! Two wrongs don’t make a right, it never did. The right thing would be to protest and condemn such rude, crude and uncivilised attitude and behaviour by everyone all over the world, especially by those in the USA who champion civil rights for everyone irrespective of race, religion and gender.
abdul hameed Aug 27, 2018 02:54pm
Say good by to america. and come to your own honourable home land.
Babu Aug 27, 2018 03:29pm
@Ahmad Gharib Nawaz Khan - Why people are not listening to you ? Americans are the real boss, they have control over 30% of oil all over the world. Even in Saudi Arabia they have major control over all oil companies.
Waqas Ahmad advocate Aug 27, 2018 08:54pm
This is really unethical and disgusting behavioure with Zainab Marchant in US we strongly condenmed.She has a website where she upload social and current affairs which American's dont like. Say goodbye to Americal and please come back to your Honourable Home land.
Mirza Aug 27, 2018 09:11pm
TSA is not going to change their procedures. This is a normal response when they see a young person with a Hijaab. Your choice, either dont wear Hijab when you go to the airport or dont travel. better get a Pre Checked TSA card.
iqbal Aug 27, 2018 10:49pm
@Khan >No We should not be like them....May be one day others will learn from Muslims about humanity and how to be an example.

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024