• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ایشین گیمز: پاکستان کی نرگس کا ویمنز کراٹے میں کانسی کا تمغہ

شائع August 26, 2018 اپ ڈیٹ August 28, 2018
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

انڈونیشیا میں جاری 18 ویں ایشین گیمز کے ویمنز کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

جکارتہ کے پالم بانگ میں جاری ایشین گیمز کے سنسنی خیز مقابلوں میں نرگس نے 68 پلس ویمنز کراٹے کے ایک اہم مقابلے میں نیپال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کو 3-1 سے شکست دے کر پاکستان کو ایونٹ میں دوسرا تمغہ دلایا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل کبڈی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلا کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا۔

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی شاندار ہے جہاں اب تک تمام تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

قومی ٹیم کا اہم میچ 27 اگست کو ملا ئیشیا سے ہوگا۔

ایشین گیمز میں اب تک چین 72 سونے، 51 چاندی اور 30 کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر 153 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جاپان نے سونے کے 34، چاندی کے 31 اور کانسی کے 44 تمغے حاصل کیے ہیں اور فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

کوریا سونے، چاندی اور کانسی کے بالترتیب 25، 26 اور33 تمغوں کے ساتھ 84 مجموعی تمغے حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ایران 34 اور میزبان انڈونیشیا 38 مجموعی تمغوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان مجموعی تمغوں کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر ہے جبکہ صرف افغانستان اور کوریا صرف ایک، ایک تمغہ حاصل کرکے پیچھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024