• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیہا دھوپیا امید سے ہیں

شائع August 25, 2018
اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں پہلے ہی تھیں—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام
اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں پہلے ہی تھیں—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام

رواں برس مئی میں ساتھی اداکار انگت بیدی سے اچانک شادی کرنے والی بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ نیہا دھوپیا امید سے ہیں، تاہم ان کے شوہر انگت بیدی اور ان کے والد نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے 10 مئی کو اچانک شادی کرنے کے بعد ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے اس لیے ہی جلد اور خفیہ شادی کی کیوں کہ وہ حمل سے تھیں۔

تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر نے ان تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جوڑے نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام
جوڑے نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام

رواں ماہ 7 اگست کو ایک بار پھر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیہا دھوپیا امید سے ہیں، تاہم ان کے شوہر نے ایک بار پھر ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب بھی ایسا ہوگا تو وہ اس بات کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا امید سے ہیں؟

تاہم اب شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے اس بات کا اعلان کردیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کیوں کی؟

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی تصاویر میں نیہا دھوپیا حاملہ نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر میں دونوں خوش بھی نظر آئے—فوٹو: نیہا دھوپیا ٹوئٹر
تصاویر میں دونوں خوش بھی نظر آئے—فوٹو: نیہا دھوپیا ٹوئٹر

تاہم جوڑے نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کا جنم کب تک ہوگا۔

واضح رہے کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کے گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دونوں کے درمیان محبت اس وقت ہوئی جب انگت بیدی انڈر 19 کرکٹ کھیلتے تھے اور نیہا دھوپیا مقابلہ حسن کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ شادی کی کیا قیمت چکانا پڑی، نیہا دھوپیا نے بتا دیا

دونوں نے طویل تعلقات کو رواں برس 10 مئی کو اچانک ازدواجی حیثیت میں بدلتے ہوئے شادی کی تھی۔

اچانک شادی کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام
اچانک شادی کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—فوٹو: نیہا دھوپیا انسٹاگرام

جوڑے کی جانب سے اچانک شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا، دونوں نے روایتی ہندو مذہب کی رسومات کے تحت شادی کی تھی، جس کی انہوں نے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024