• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایشین گیمز: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

شائع August 24, 2018
پاکستان کے رضوان علی بال کو لے کر گول پوسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے رضوان علی بال کو لے کر گول پوسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرتے ہوئے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 16 گول سے شکست دے دی۔

جکارتہ کے گیلورا بُنگ کارنو اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مخالف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان نے پہلے ہی ہاف میں 6 گول اسکور کرکے قازقستان کو نفسیاتی شکست سے دوچار کردیا تھا۔

تاہم گرین شرٹس نے اسی پر بس نہ کیا اور دوسرے ہاف میں بھی مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے مزید 10 گول داغ دیئے۔

پاکستان نے 16 میں سے 5 گول پینلٹی کارنرز جبکہ 2 پینلٹی اسٹروکس پر بھی کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے توثیق ارشد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گول اسکور کیے، جبکہ ابوبکر محمود نے بھی ہیٹ ٹرک کی۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان لگاتار دوسرے میچ میں 0-10 سے کامیاب

دیگر گول اسکوررز میں علی شان، رضوان سینئر اور عمر بھٹہ نے 2، 2 جبکہ دلبر، عتیق ارشد اور مبشر علی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

عالمی نمبر 13 پاکستان اپنا اگلا میچ عالمی نمبر 12 ملائیشیا کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں بڑے مارجن سے ناقابل شکست رہی ہیں، تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا ہے، جبکہ ملائیشیا دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 0-10 سے زیر کرنے کے بعد پاکستان نے عمان کی کمزور ٹیم کو بھی تختہ مشق بناتے ہوئے یکساں مارجن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024