• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کا ٹائم فریم طلب

شائع August 24, 2018

لاہور: سپریم کورٹ نے ٹھیکیداروں سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہونے کا ٹائم فریم طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پنجاب کے میگا پراجیکٹس پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کے شہریوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے بہت مشکلات برداشت کر لیں، ہم نے اب انہیں ان مشکلات سے آزاد کروانا ہے اور اب وہ مزید مشکلات کا سامنا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار تین روز میں سپریم کورٹ میں منصوبے کی تکمیل سے متعلق بیان حلفی جمع کروائیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 'کسی ٹھیکیدار کو منصوبے مکمل کیے بغیر بھاگنے نہیں دیں گے۔'

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

انہوں نے سیکریٹری خزانہ پنجاب سے ٹھیکیداروں کو عدم ادائیگی پر وضاحت بھی طلب کر لی۔

جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر اگر وزیر اعلیٰ کی مشاورت ضروری ہے تو وہ ان سے مشاورت بھی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اس منصوبے کو ہر حال میں مکمل کروانا ہے۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024