• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر تبادلے

شائع August 24, 2018

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اعلیٰ فوجی افسران کے تبادلوں کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا تھا اور کچھ دیر بعد مذکورہ فیس بک پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جن لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلے کیے گئے ہیں 'ان میں لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ایچ آئی ٹی اور چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم اشرف کو کمانڈر ٹو کور مقرر کردیا گیا'۔

اس کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سی اینڈ آئی ٹی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقرر کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025