• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

میرا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

شائع August 23, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت کو ناقابل یقین نقصان ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فوکس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ اگر مجھے کبھی مواخذے کا سامنے ہوا تو میرے خیال میں مارکیٹ بیٹھ جائے گی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں ہر کوئی بہت غریب ہوگا کیونکہ آپ کو جب ایسے اعداد وشمار کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا آپ کو یقین بھی نہیں ہوگا’۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے سابق اٹارنی مائیکل کوہن نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں حلف کے تحت امریکی مالی قوانین کی مہم کو توڑنے کا جرم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بعدازاں امریکی صدر نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی بہتری کا ایک خود ساختہ بیان جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپنی صدارتی مدت کے دوران اس کو حقیقت کا روپ دیا ہے، اسی کے ساتھ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا تھا کہ اگر 2016 کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن کامیاب ہوتیں تو صورت حال بہت خراب ہوتی۔

اپنے مواخذے کے حوالے سے ٹرمپ نے مزید کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ آپ ایک ایسے شخص کا مواخذہ کیسے کرسکتے ہیں جس نے بہترین کام کیا ہو’۔

خیال رہے کہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کی مہم میں روسی مداخلت کے الزامات بھی لگے تھے اور انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

دوسری جانب روس نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا تھا اور تفتیش میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی تھی۔

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یورپی ممالک اور چین سے امریکا کے تعلقات میں بے یقینی کی کیفیت کا سامنا ہے جہاں چین کے ساتھ ٹیرف کے مسائل ہیں وہی ترکی کے ساتھ بھی تجارتی کشیدگی عروج پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024