• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زین ملک اب جی جی حدید سے تعلق کو مستقل شکل دینے کے لیے تیار؟

شائع August 23, 2018 اپ ڈیٹ August 24, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک لگتا ہے بہت جلد سپرماڈل جی جی حدید سے تعلق کو مستقل شکل دینے والے ہیں۔

جب ہی تو دونوں نے اپنی عید زین ملک کے خاندان کے ساتھ روایتی پاکستانی ملبوسات پہن کر منائیں۔

زین ملک اور جی جی حدید 2015 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے اور رواں سال کے شروع میں انہوں نے الگ ہونے کا اعلان بھی کیا، مگر اب لگتا ہے کہ اب وہ پھر اکھٹے ہوچکے ہیں اور اس بار زیادہ سنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زین ملک ایک بار پھر تنہا

سپر ماڈل نے عید الاضحیٰ زین ملک کے خاندان کے ساتھ منائی اور گلوکار کی بہن ولایہ آزاد کی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر ذومعنی کپشن کے ساتھ پوسٹ کی ' عید کے لیے گھر میں'۔

ولایہ آزاد نے بھی جی جی حدید کے ساتھ عید منانے کی تصاویر شیئر کیں۔

Eid Mubarak💕

A post shared by @ waliyha.azad on

سپرماڈل نے نارنجی اور سفید رنگ پر مشتمل شلوار قمیض پہنی جبکہ زین ملک سفید شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔

خیال رہے کہ جی جی حدید کے والد مسلمان ہیں جو کہ شام سے نقل مکانی کرکے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

مزید پڑھیں: زین ملک کی منگنی ایک میسج پر ختم

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024