• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کادھماکا،ایف سی اہلکارجاں بحق،3زخمی

شائع August 23, 2018

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئرکور (ایف سی) اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ڈنڈ کلے میں 4 اہلکار گشت پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: فوجی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

زخمی ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر دتہ خیل کیمپ اسپتال میں منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت احمد خان سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں مدثر، علیم اور اکرم شامل ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں 5 ’دہشت گرد‘ ہلاک

واضح رہے کہ رواں برس جون میں جنوبی وزیرستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں لدھا کے قریب اسپینا میلا گاؤں میں کامیاب کارروائی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا،

اس آپریشن میں ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا آپریشن کے اہم جز ہیں، جبکہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش، 5 دہشتگرد ہلاک

آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے مختلف علاقوں خاص طور پر جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے متعدد کامیاب کارروائی کی جاچکی ہیں، جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024