• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیر اعظم کی کینسر کے مرض میں مبتلا کھلاڑی مہک کے علاج کی ہدایت

شائع August 21, 2018

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے علاج معالجے کے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے والد نے حکومت سے کمسن کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

مہک کے والد ایک اسکول میں نائب قاصد ہیں اور کینسر کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے پاکستان کی باصلاحیت ٹینس کی کھلاڑی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا بچی مہک انور کے علاج کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024