• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:31pm

سارہ علی خان کی پہلی فلم پر ایک بار پھر تنازع

شائع August 21, 2018
سارہ علی خان کی پہلی فلم رواں برس کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: بولی ورم
سارہ علی خان کی پہلی فلم رواں برس کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے—فائل فوٹو: بولی ورم

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان یوں تو ایک سے زائد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

جب کہ ان کی ایک فلم کی تقریبا شوٹنگ مکمل بھی ہوچکی ہے، تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں ہے کہ ان کی پہلی فلم کون سی ہوگی؟

اگرچہ یہ خبریں تھیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ہدایت کار ابھیشک کپور کی ‘کیدر ناتھ’ ہوگی، جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

تاہم بعد ازاں اس فلم کی ٹیم میں جھگڑے کی وجہ سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم روہت شیٹھی کی ایکشن فلم ‘سمبا’ ہوگی، جس میں وہ رنویر سنگھ کی ہیروئن بنیں گی۔

کیدر ناتھ میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن بنیں گی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
کیدر ناتھ میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کی ہیروئن بنیں گی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

تاہم بعد ازاں یہ خبر آئی کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ‘کیدر ناتھ’ ہی ہوگی، جس کو رواں برس 30 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا تھا۔

لیکن اب ایک بار پھر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ‘سمبا‘ ہی ہوگی۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں بڑی بولی وڈ فلموں کی ریلیز کی وجہ سے فلم کی ٹیم نے اسے تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں اکشے کمار اور رجنی کانت کی میگا بجٹ فلم پوائنٹ ٹو زیرو کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس وجہ سے ‘کیدر ناتھ’ کی ٹیم اپنی فلم کی نمائش کو مؤخر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی ہوگی، نیا تنازع سامنے آگیا

اطلاعات ہیں کہ ‘کیدر ناتھ’ کی ٹیم کوئی بھی رسک لینا نہیں چاہتی، اس لیے فلم کی نمائش نومبر کے بجائے اگلے برس کیے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ’سمبا’ کی ٹیم فلم کو 28 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

اس لیے اب خیال کیا جا رہا ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ‘کیدر ناتھ’ نہیں بلکہ ’سمبا‘ ہی ہوگی۔

سمبا میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نظر آئیں گی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
سمبا میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نظر آئیں گی—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2024
کارٹون : 15 دسمبر 2024