• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فیصل آباد: بااثر افراد کا 2 نوجوانوں پر تشدد، داڑھی اور سر کے بال کاٹ دیئے

شائع August 21, 2018

فیصل آباد پولیس نے بااثر افراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھپاپے مارے جارہے ہیں۔

فیصل آباد میں بااثرافراد کی جانب سے دونوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان کو تھپڑ مارے گئے اور ایک شخص نے کینچی سے داڑھی اور سر کے بال کاٹے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سال میں تشدد سے 30 گھریلو ملازمین بچوں کی اموات

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل آباد کے ایک گاؤں میں دونوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ ویڈیو 14 اگست کی ہے اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نعمان اور اعجاز سے ہوئی اور لاہور سے گاؤں میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئے تھے۔

بعدازاں باثراثر افراد نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر ان کے سر اور داڑھی کے بال منڈ دیئے، علاوہ ازیں ان کے خلاف لڑکی اغوا کرنے کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں خواتین، اقلیتوں اور صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ‘

پولیس نے دونوں نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا تو لڑکی نے جج کے رو برو بیان دیا کہ ’ایسے کسی نے اغوا نہیں کیا‘، جس کے بعد عدالت نے بے گناہ قرار دے کر دونوں کو بری کردیا۔

پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مستعدد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024