• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا اداکار

شائع August 20, 2018
بینڈکٹ کیمبربیچ مارول اسٹوڈیو کے کامک کردار ادا کرنے والے مہنگے اداکار بھی ہیں—اسکرین شاٹ
بینڈکٹ کیمبربیچ مارول اسٹوڈیو کے کامک کردار ادا کرنے والے مہنگے اداکار بھی ہیں—اسکرین شاٹ

ویسے تو رواں برس مئی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو آنے والی جیمز بانڈ میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک یا 2 نہیں بلکہ 7 ارب روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ‘007’ میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھانے کے لیے 50 ملین پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد پیسے دیے جائیں گے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایک اور برطانوی اداکار کو آنے والی سائنس فکشن فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے کم سے کم ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ دیا جائے گا۔

جی ہاں، برطانوی اداکار 42 سالہ بینڈکٹ کمبربیچ کو آنے والی فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج 2’ میں اداکاری کرنے پر پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ 84 ہزار روپے سے زائد کا معاوضہ دیا جائے گا۔

برطانوی اخبار ‘مرر’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق بینڈکٹ کمبربیچ کو فلم میں کام کرنے کے لیے 75 لاکھ برطانوی پاؤنڈ دیے جائیں گے، جو پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

اداکار ڈاکٹر اسٹرینج کا کردار ادا کریں گے—اسکرین شاٹ
اداکار ڈاکٹر اسٹرینج کا کردار ادا کریں گے—اسکرین شاٹ

یہ فلم 2016 میں آنے والی ‘ڈاکٹر اسٹرینج’ کا سیکوئل ہوگی، اس سیریز کی پہلی فلم میں بھی بینڈکٹ کیمبر بیچ نے ہی اداکاری کی تھی۔

ڈاکٹر اسٹرینج کا کردار نبھانے والے بینڈکٹ کمبربیچ کو 2 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کام کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈ یعنی پاکستانی 78 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ دیا گیا تھا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘ڈاکٹر اسٹرینج 2’ پر رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ سال کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اسٹرینج کی فلم کے علاوہ اسی کردار کو بینڈکٹ کیمبرج نے ‘انفنٹی اوینجر وار’ اور ‘تھور رینگورک’ میں بھی ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024