• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ‘ کا ٹیزر جاری

شائع August 21, 2018
فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ‘ ایک ایسے گدھے کی کہانی ہے جس کے بہت بڑے بڑے مقاصد ہیں۔

تالسمان اسٹوڈیو نے اپنی نئی فلم ’ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزی ریلیز کردیا، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ ہر عمر کے افراد کو متاثر کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔

ٹیزر میں دکھایا گیا کہ اس گدھے کا نام ’منگو منگو جان منگو‘ رکھا گیا ہے، جو جنگل کا بادشاہ بننے کے خواب دیکھتا ہے۔

ویسے تو اینیمیٹڈ فلم صرف بچوں کی توجہ حاصل کرپاتی ہے، لیکن اس فلم کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی کامیڈی بڑوں کو بھی پسند آئے گی۔

فلم رواں سال 13 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024