وزیراعظم عمران خان نے پہلا دن کیسے گزارا؟
ہاتھوں میں فائل، پیچھے سرکاری عملہ ، جاگنگ کے ٹریک پر کوئی اور نہیں بلکہ ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان کی پہلی مارننگ واک میں بہت کچھ بدل گیا۔
وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پہلی صبح کپتان جاگنگ کے دوران ہی سرکاری کام نمٹاتے نظر آئے۔
درحقیقت اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذمہ داریاں کا آغاز کافی غیرروایتی انداز سے کیا۔
مزید پڑھیں : حلف برداری کیلئے عمران خان نے کس ڈیزائنر کی شیروانی کو چنا؟
یعنی عام سی ٹی شرٹ اور جاگنگ پاجامہ، جاگنگ کے دوران ان کے ساتھ عملہ بھی موجود تھا جس کی مدد سے وہ اپنے سرکاری کام بھی نمٹاتے رہے۔
بنی گالہ کے باغ میں عمران خان کے ہاتھ تسبیح کے دانوں پر چلتے رہے۔ انہوں نے ورزش کی جس کے بعد چیئرمین سیکریٹریٹ پہنچ گئے ، پھر ساتھیوں کو مشاورت کے لیے بلالیا۔
جہانگیر ترین،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق سے عوام کی توقعات ، کابینہ کی تشکیل اوور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
عمران خان انتخابات میں کامیابی کے بعد سے بہت کچھ ایسا کرچکے ہیں جو کہ ملکی سیاسی روایات میں نیا قرار دیا جاسکتا ہے، جیسے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش کی بجائے اس میں موجود ملٹری سیکرٹری کے بنگلے میں قیام، مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹوں سے کرنا، سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر نیب خیبرپختونخوا میں پیشی وغیرہ۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دن کا اختتام وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے ساتھ کیا۔
تبصرے (6) بند ہیں