• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حلف برداری کیلئے عمران خان نے کس ڈیزائنر کی شیروانی کو چنا؟

شائع August 19, 2018
عمران خان صدر ممنون حسین سے حلف لیتے ہوئے — اے پی فوٹو
عمران خان صدر ممنون حسین سے حلف لیتے ہوئے — اے پی فوٹو

عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، جس میں ان کی شیروانی ہی سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

درحقیقت لوگوں کو تو ان کے انتخاب سے پہلے یہ سب سے زیادہ فکر یہ تھی کہ آخر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین حلف برداری کی تقریب میں کس لباس کو زیب تن کریں گے۔

پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ سابقہ روایات کے برعکس کسی سادہ لباس کا انتخاب کرسکتے ہیں مگر حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے سیاہ شیروانی پہن کر شرکت کی۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی شیروانی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

اور اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

عمران خان کی یہ شیروانی درحقیقت معروف کمپنی جے ڈاٹ کی تیار کردہ تھی۔

اس کا انکشاف کمپنی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا تھا۔

پوسٹ کے مطابق عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ہمارے لیے اس لیے بھی زیادہ یادگار ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے ہماری تیار کردہ ایک شیروانی کا انتخاب کیا۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ عمران خان مرحوم جنید جشمید کے بہت قریبی دوست تھے اور اپنے یادگار دن کے موقع پر انہوں نے اس شیروانی کے ذریعے اپنے پرانے دوست کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حلف برداری کی تقریب میں پہلی برقع پوش خاتون اول

خیال رہے کہ حلف برداری کی تقریب کے دوران عمران خان نروس دکھائی دیے جس کے باعث حلف اٹھاتے ہوئے ان سے چند غلطیاں بھی ہوئیں، تاہم ان کے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024