• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

شائع August 19, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاوت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا‘

ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ بھی اس حق میں ہیں کہ بیرسٹر اعتزاز احسن کو صدارتی امیداور نامزد کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو سابق صدرِ مملکت اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خود مشاورت کرکے اعتماد میں لیا۔

بعدِ ازاں متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کو رضامند کرنے کی ذمہ داری لے لی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو انتخاب ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامز کیا گیا ہے۔

پی پی پی کا وفاقی کابینہ کے ناموں پر ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی نے نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل افراد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ نندی پور منصوبے کرپشن کیس میں ملوث تھے کیا وہ اب پارلیمنٹ چلائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں سابق صدرِ مملک جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور کے وزراء اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے ناموں سے محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر 1999 کے دہانے پر کھڑا ہے۔

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک جیسا اہم سنگ میل پورٹس اینڈ شپنگ کی وزارت کے بغیر کسے عبور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے عارف علوی صدارتی امیدوار نامزد

نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں شامل بیشتر افراد استعمال شدہ کارتوس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی کابینہ میں اقلیت کو نمائندگی نہ ملنا ان کی شدت پسندانہ سوچ کا عکاس ہے، کابینہ کے خدوخال سے محسوس ہورہا ہے کہ یہ پورے پاکستان کی نہیں بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کابینہ ہے‘۔

پی ٹی آئی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جس تنخواہ میں پی پی پی میں کام کرتے تھے آج بھی اسی تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے اور مزید پرانے چہرے ہیں، اسی لیے دعا ہے کہ ’خدا پاکستان کا حامی و مددگار ہو‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mazhar Aug 19, 2018 05:54pm
Because Defeat is certain

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024