• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بڑے بہن بھائیوں کی ذمہ داری اور چھوٹوں سے ان کا تعلق

شائع September 13, 2018

گھر میں سب سے بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے آپ کے کندھوں پر ایک ذمہ داری آجاتی ہے۔ جس دن آپ کے والدین آپ کو اپنے چھوٹے بہن یا بھائی سے متعارف کرواتے ہیں بس اسی دن سے آپ کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔

پھر آپ سے توقع وابستہ کی جاتی ہے کہ آپ دیگر چھوٹے بچوں کے لیے ایک بہترین مثال بنے رہیں۔ حتیٰ کہ آپ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں پر غالب رہتے ہیں، انہیں ڈراتے رہتے ہیں، مگر بڑا ہونے کے ان فائدوں کی ایک قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔

آپ سے مثالی بچہ بننے کی توقع کی جاتی ہے

چونکہ آپ وہ پہلے بچے ہوتے ہیں جس پر آپ کے والدین نے بہتر سے بہتر پرورش کرنے کے تمام طریقے اپنائے ہوتے ہیں لہٰذا والدین چاہتے ہیں کہ آپ دیگر بچوں کے لیے ایک مثالی بچہ بنیں۔ آپ کی تربیت اور پرورش میں آپ کے والدین کافی محنت کرتے ہیں، اور پہلا بچہ ہونے کے ناطے آپ اپنے والدین کے لیے ایک امتحان سے کم نہیں ہوتے۔

آپ کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی کوتاہی یا غلطی پر آپ کو تو ڈانٹ پڑتی ہے مگر آپ سے چھوٹوں کو کچھ نہیں کہا جاتا حتیٰ کہ جب وہ چھوٹے بڑے بھی ہوجائیں تب بھی والدین ان سے بچوں کی ہی طرح پیش آتے ہیں۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

بڑے ہو ذمہ داری کا مظاہرہ کرو!

اکثر والدین آپ کو یہ تلقین کرتے رہتے ہیں۔ والدین آپ کو ایک رول ماڈل کے طور پر چھوٹے بچوں کے لیے پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ سے کوتاہی ہوجائے تو آپ کی غلطیوں کو (بڑھا چڑھا کر) بیان کیا جاتا ہے تاکہ چھوٹے بچوں کو درست سبق سکھایا جائے۔

ہمارا کوئی مشکور نہیں

ہوم ورک ہو یا سائنس پروجیکٹ میں مدد، ٹیوشن پر لے جانا ہو یا لے آنا ہو یا پھر والدین کی غیر موجودگی میں ان کا خیال رکھنا ہو، سب سے بڑے بھائی یا بہن کو یہ سارے کام کرنے ہوتے ہیں جس پر انہیں کوئی شاباسی بھی نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی شکریہ ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: وہ 5 عام غلطیاں جو تمام والدین کرتے ہیں

اگر آپ کماتے ہیں

اگر آپ کماتے ہیں تو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی فرمائشوں کا خیال رکھنا آپ کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے، یہی نہیں بلکہ آپ کی آمدن کا ایک حصہ ان کی فرمائشوں اور ضروریات کا خیال رکھنے میں خرچ ہوجاتا ہے۔

جس دن وہ آپ کی بلاوجہ تعریف کرنا شروع کردیں یا آگے پیچھے گھومنا شروع کردیں تو سمجھ جائیے کہ آپ کے پرس سے پیسے جانے والے ہیں یا پھر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے ان کی آن لائن شاپنگ کی ادائیگی ہونے والی ہے۔

چھوٹے بہن بھائی نہ جانے کب اور کہاں آپ کے راز افشاں کردیں

جس دن آپ کا کوئی راز چھوٹے بہن یا بھائی کے ہتھے لگ جائے تو سمجھ جائیے کہ آپ کے لیے مشکلات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ اب یا تو وہ والدین کو آپ کا راز افشاں کردیں گے یا پھر مختلف فرمائشیں کرکے آپ کو بلیک میل کرتے رہیں گے۔ ہائے سب سے بڑے بھائی اور بڑی بہن کی زندگی!

مزید پڑھیے: آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ بھی جلدی بولنا سیکھے؟

فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

چھوٹوں سے گہرا رشتہ

ان تمام تر مشکل صورتحال کے باوجود حقیقت یہ بھی ہے کہ زندگی کے خوشگوار اور ناخوشگوار حالات میں چھوٹے بہن بھائیوں جیسا ساتھ آپ کو کوئی اور نہیں دے سکتا۔ انہیں پتہ ہوتا کہ اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں اور آپ کو خوش کیسے کرنا ہے، وہ آپ کی خاطر پوری دنیا سے بھی لڑنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ بھلے ہی آپ کی ان سے نوک جھوک چلتی رہے مگر آپ جانتے ہیں کہ اگر یہ نہیں ہوتے تو آپ کی زندگی اتنی مزیدار اور خوشگوار بھی نہیں ہوتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024